چنیوٹ : انتظامیہ الرٹ، 100 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

چنیوٹ : انتظامیہ الرٹ، 100 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے ۔

 دریائی پٹی کے دیہاتوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی تمام مشینری فیلڈ میں موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 100 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں 9 لاکھ کیوسک کا ریلا چنیوٹ کی حدود سے گزرے گا۔ ریسکیو 1122 کے جوان تمام آلات و سہولیات کے ساتھ فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات ہیں جبکہ 12 ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں۔ پاک فوج بھی تین مقامات پر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری دن کی روشنی میں محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، اس حوالے سے مسلسل اعلانات بھی کرائے جا رہے ہیں۔ ریلیف کیمپس میں کھانا، بستر، پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کی مثبت رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں سامنے آنے والے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ فوری اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں