گھرمیں سوئے باپ بیٹے کے گلے کاٹ دیئے ،باپ جاں بحق

 گھرمیں سوئے باپ بیٹے کے گلے کاٹ دیئے ،باپ جاں بحق

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )نامعلوم ملزموں نے گھر پر سوئے باپ بیٹے کے چھریوں سے گلے کاٹ دئیے ،جس سے باپ دم توڑگیاجبکہ بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 30 چک میں دو نامعلوم ملزموں نے رات کو گھر پر سوئے باپ بیٹے کے گلوں پر چھریاں چلادیں ،جس سے 85 سالہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا تنویر شدیدزخمی ہواجس کی حالت تشویشناک ہے ، واقعہ کی اطلاع پر ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد،ڈی ایس پی صدر اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے موقع واردات سے ضروری شواہد اکٹھے کئے اور مضروب کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں