کالا باغ ڈیم ہوتاتو آج سیلاب متاثر ہ نہ ہوتے ،فقیرحسین ڈوگر

کالا باغ ڈیم ہوتاتو آج سیلاب متاثر ہ نہ ہوتے ،فقیرحسین ڈوگر

فیصل آبا(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ ڈیم کے نام پر اربوں روپے جمع کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے سابق چیف جسٹس بابارحمتے آج کل کہاں ہیں؟، اگرڈیم ہوتا توآج عوام سیلاب سے متاثرنہ ہوتے۔

موجودہ حالات میں ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے آ گے سجدہ ریز ہوکرگناہوں کی معافی اور مشکلات سے نجات کی دعاکرنی چاہئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے پیداہونے والی مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں پنجاب بھرمیں وزرا اورہرضلعی انتظامیہ متاثرین کی مددکررہی ہے تمام وزرا، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔پوری کابینہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر اضلاع میں دورے کر رہی ہے ۔ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، آبپاشی اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں ۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جارہاہے ، شاہدرہ میں سیلاب کا خطرہ کم ہوگیا، لاہور اب مکمل محفوظ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں