ویگن میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگانے پر 2 ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر ویگن میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے دو ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ویگنوں کو روک کر چیک کیا۔ جن میں نصب کئے گئے غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے تھے ۔ جن کے ڈرائیورز کو گرفتار کرکے واقعات کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments