آر پی او کا دورہ چنیوٹ ، تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ان کا استقبال کیا۔ آر پی او فیصل آباد نے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ صدر چنیوٹ سرکل سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی پی او عبداللہ احمد، ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان، ایس ایچ اوز، پولیس افسروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مسائل حل کرکے فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر نہ ہو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھنا اور ان کے مسائل دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ امن و امان کے قیام، قانون کے یکساں نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آر پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے ۔ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر دفاتر اور تھانہ جات میں خلقِ خدا کی دادرسی ہر حال میں یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments