لالیاں:پوسٹ آفس کی عمارت خستہ حال،بیرونی دیوار گرگئی

لالیاں:پوسٹ آفس کی عمارت خستہ حال،بیرونی دیوار گرگئی

لالیاں(نمائندہ دنیا )پوسٹ آفس لالیاں کی بوسیدہ عمارت خطرے کی گھنٹی بن گئی،بیرونی دیوار گر گئی،رہائش کے لیے بنائے گئے کمرے بھی زمین بوس ،سکیورٹی گارڈ نہ ہونے سے سرکاری ریکارڈ اور رقوم غیر محفوظ ہے۔

پچاس سالہ قدیم پوسٹ آفس کی عمارت پچھلے کئی سال سے شکست و ریخت کا شکار ہے ملازمین کے لیے اوپر والے فلور پررہائشی کمروں کی چھتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ ایک ماہ قبل پوسٹ آفس کی بیرونی دیوار بھی اچانک گر پڑی،پوسٹ آفس لالیاں میں تحصیل بھر سے بجلی اور گیس کے صارفین ماہانہ کروڑوں کے یوٹیلیٹی بلز جمع کراتے ہیں مگردفتر کی حالت پر توجہ نہیں دی جارہی ۔ دفتر میں رقوم کی موجودگی اور لین دین کی وجہ سے عملہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ دیوار گرنے پر ڈویژنل افسروں نے موقع کا دورہ کیا مگر تا حال دیوار کی تعمیر و مرمت کے لیے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی بتایا گیا ہے کہ فنڈز نہ ملنے پر عملہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے ،عمارت کی تعمیر و مرمت نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ وزارت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں