پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی مذبحہ خانہ سیل کردیا
نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کڑی والا میں مالک گرفتار،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارکر غیر قانونی مذبحہ خانہ سیل کردیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کڑی والا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی جہاں غیر قانونی طور پر مذبح خانہ میں بیمار جانور حلال کرکے ان کا مضر صحت گوشت فروخت کیا جا رہا تھا پولیس نے مالک کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔