چور پولیس کانسٹیبل کے کوارٹر سے وردیاں اور نقدی چرا کر لے گئے
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے کالونی میں ناقص سکیورٹی کی وجہ سے نامعلوم چور پولیس کانسٹیبل کے سرکاری کوارٹر سے وردیاں اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں واقع سرکاری ریلوے کالونی میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال نے ملازمین میں تشویش پیدا کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس کے اہلکار محمد طیب کے سرکاری کوارٹر میں نامعلوم چور داخل ہوا اور چار پولیس وردیاں، دیگر قیمتی سامان اور 75 ہزار روپے نقدی لے اڑا۔