جھنگ: حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اجلاس
تجاوزات و وال چاکنگ کے خاتمے کی ہدایت، ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت پر غور
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پیرافورس، پرائس مجسٹریٹس، انسدادِ سموگ، انسدادِ ڈینگی، وال چاکنگ، ریڑھی بازاروں کے قیام و تزئین و آرائش، تجاوزات کے خاتمے اور ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔
میونسپل کمیٹی جھنگ کے افسران نے جاری سیوریج اور تزئین و آرائش کی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسران ترقیاتی اسکیموں کا فوری دورہ کریں اور تازہ رپورٹ پیش کریں۔ پرائس مجسٹریٹس اپنے روزانہ کے فیلڈ وزٹس کے دوران عوامی سہولیات میں بہتری لائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہری علاقوں، سرکاری عمارات اور عوامی مقامات پر وال چاکنگ قانوناً جرم ہے۔