آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق ، 2 بچے زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محمودکوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات روڈ پر لال پیر تھرمل پاور اسٹیشن کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔۔
حادثے میں موضع فتو مل محمود کوٹ شاہ اکن والا کی رہائشی نذیر مائی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو بچے زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، جبکہ زخمی بچوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ گجرات منتقل کیا۔