جنگ ،غیر معمولی اقدامات وقت کا تقاضا ہیں : ثاقب خورشید
صوبائی وزرا اور اعلی سرکاری افسروں کے ہمراہ پروٹوکول گاڑیوں نظر نہیں آئیں گی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کی وجہ سے جن غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے وہ وقت تقاضا اور عوام کی خواہشات کا آئینہ دار ہیں اس پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بند جب کہ سرکارکاری افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی ہے اب صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ پروٹوکول گاڑیوں بھی کہیں نظر نہیں آئیں گی میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں میں بتایا کہ سرکاری دفاتر میں \\\"ورک فرام ہوم \\\" سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کی 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہنے سے ایندھن کی خاصی بچت ہوگی۔