چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم
خاور،فدا حسین،فیضان،بشارت علی، ناصر عباس، جہانگیر ودیگر شہری لٹ گئے
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا۔ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے فدا حسین سے ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر نقدی 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے فیضان توقیر سے جھپٹامار کر نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھین لیا۔تھانہ الپہ کے علاقے خاور عباس سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔