پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن قوم کو فخر ہے : عثمان طاہر جپہ

  پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن قوم کو فخر ہے : عثمان طاہر جپہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) مظفرگڑھ میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کی، جس میں ایم پی اے عون حمید ڈوگر، سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور۔۔

شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر، سیکرٹری مظفرگڑھ بار ایسوسی ایشن امتیاز خان سہرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالرحمن کھاکی اور دیگر افسران بھی شریک تھے ۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے اور قوم اپنی بہادر افواج پر فخر محسوس کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں