واسا شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں میں یقینی بنانے کی ہدایت

 واسا شکایات کا ازالہ 24 گھنٹوں میں یقینی بنانے کی ہدایت

عوامی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی:ایم ڈی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی ہر شکایت کا ازالہ 24 گھنٹوں کے اندر کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔مختلف پورٹلز پر موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے۔

تاہم سیوریج کی نکاسی ایک مسلسل عمل ہے ، اس لیے آپریشنز اسٹاف ہر وقت چوکس اور الرٹ رہے اور کسی بھی علاقے میں اوور فلو کی شکایت پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اس کا ازالہ کیا جائے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ واسا ہیلپ لائن 1334، سی ایم پورٹل سمیت دیگر پورٹلز پر موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں