الائیڈ سکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں سپورٹس گالا
بچوں کو فزیکل ایکٹیوٹیز کی زیادہ ضرورت ، گراؤنڈز آباد کرنا ہونگے :لیاقت کھرل
سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر)الائیڈ سکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد ۔ سپورٹس گالا ویک میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور ریس کے مختلف مقابلہ جات شامل تھے ۔ڈائریکٹر الائیڈ سکولز حاجی لیاقت کھرل نے خطا ب میں کہا کھیلوں کی اہمیت ہمیشہ سے رہی ہے لیکن موجودہ ڈیجیٹل دور میں جبکہ بچے صرف موبائل گیمز سے جڑ کر رہ گئے ہیں بچوں کو فزیکل ایکٹیوٹیز کی زیادہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے ۔اس لیے گراؤنڈز آباد کرنا بہت ضروری ہے ۔اہلِ علاقہ اور والدین نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر سکول مینجمنٹ کی تعریف کی۔ اس موقع پر طلبا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔