تین ایل پی جی ریفلنگ شاپس سیل ، دکانداروں پر مقدمہ درج
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس نے تین ایل پی جی ریفلنگ شاپس سیل اور دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
سول ڈیفنس آفیسر سائرہ رفیق نے ٹیموں کے ہمراہ گیس ریفلنگ شاپس پر چھاپہ مارا اور موقع سے مشینیں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔تھانہ رجوعہ سادات میں مقدمہ درج اور دکانیں سیل کی گئیں۔سول ڈیفنس آفیسر نے واضح کیا کہ ایل پی جی گیس ریفلنگ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔