محکمہ تحفظ ماحول نے مزید 3 زیر تعمیر سائٹس پر کام رکوا دیا

محکمہ تحفظ ماحول نے مزید 3 زیر تعمیر سائٹس پر کام رکوا دیا

مشینری سیل ،ٹھیکیداروں کیخلاف مقدمات کیلئے استغاثے دائر کروادیئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے مزید 3 زیر تعمیر سائٹس پر کام رکواکر مشینری سیل اور تین ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثے دائر کروادیئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے بتایا کہ دوران انسپکشن چک 7 ج ب ڈائیوو روڑ پر زیرتعمیر عمارات کا تعمیراتی کام رکوادیا جہاں سموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پائی گئی۔تعمیراتی کام کے دوران پانی کا چھڑکائو نہیں کیا جارہا تھا جبکہ میڑیل بھی ڈھانپے بغیر رکھا گیا تھا جس پر ایکشن لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں