چنیوٹ:ملاوٹی دودھ اور ناقص انتظامات پر جرمانے
ضلع میں 41 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 90 فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کی گئیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اشیائے ضروریہ کے معیار کی جانچ کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں چھٹی کے روز بھی جاری رہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں 41 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 90 فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کی گئیں۔ متعدد پوائنٹس پر اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 66 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔موقع پر ملاوٹی دودھ ضائع کرنے کے علاوہ فوڈ پوائنٹس پر صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے ۔