اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا سپیشل ایجوکیشن وٹیکنیکل سنٹرز کا دورہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹرز کا دورہ۔۔۔
ووکیشنل ٹیکنیکل ایجوکیشن میں زیرِ تعلیم طالبات کی جانب سے تیار کیے گئے ماڈلز، دستکاری اور مختلف نمونوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مراکز نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔