27ویں ترمیم پر نظام عدل درست سمت پر چلے گا:خلیل طاہر

27ویں ترمیم پر نظام عدل درست سمت پر چلے گا:خلیل طاہر

ثاقب نثار، عطا بندیال کی تقلید نہیں ہوگی،پارلیمان کوقانون سازی کا اختیار آ ئینی عدالت کاقیام عدلیہ پرحملہ نہیں بلکہ عدالتی نظام کی مضبوطی کیلئے ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کے بعداب نظام عدل بھی درست سمت پر چلے گا ثاقب نثار اور عطا بندیال کی تقلید نہیں ہوگی،پارلیمان سپریم ہے اور قانون سازی کا اختیار بھی اسے حاصل ہے ترمیم پرکوئی اس عتراض نہیں کرسکتا نہ کسی کی خواہش پوری ہوسکتی ہے ۔ انکاکہناتھاکہ آ ئینی عدالت کاقیام عدلیہ پرحملہ نہیں بلکہ عدالتی نظام کی مضبوطی کیلئے ہے ، اس سے سپریم کورٹ میں برسوں سے زیرالتوا کیسز کی جلدڈسپوزل ممکن ہوسکے گی۔چارٹر آف ڈیموکریسی میں واضح طور پرآ ئینی کورٹ کے قیام کی شق شامل تھی۔ آ ئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کاراستہ بندہوگیاہے ۔ سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پرتوجہ دے سکے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27ویں آ ئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کی شق پرعملدرآمد ہے ۔ میثاق جمہوریت پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے دستخط کئے تھے ، پی ٹی آئی نے بھی میثاقِ جمہوریت کی توثیق کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں