ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے عوامی مسائل سنے ،حل کے احکامات
گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے : گفتگو
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ، حل کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ گڈ گورننس، شفافیت اور عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو،ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ روزانہ شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کا وقت صبح 10 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک مقرر ہے ، جسکے دوران شہری اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کرتے ہیں، تمام شکایات باقاعدہ رجسٹر میں درج کی جاتی ہیں اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات دی جاتی ہیں۔