گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا، ملزمان لاکھوں کا سامان اٹھا لے گئے

 گھر کا دروازہ کھلا رہ گیا، ملزمان  لاکھوں کا سامان اٹھا لے گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔

 تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ رشید آباد میں علی نامی شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا تھا۔ملزمان نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات، موبائل فون، کپڑے ، جوسر مشین، برتن اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں