ٹو بہ : ہر مین ہول کے ڈھکن فوری تبدیل کرنے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت میونسپل سروسز سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل اداروں کے چیف افسران اور ستھرا پنجاب کمپنیوں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی میونسپل سروسز سے متعلق شکایات کے فوری حل کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہر کے ہر مین ہول کا ڈھکن مکمل طور پر ڈھکا ہونا چاہیے جبکہ ٹوٹے ہوئے ڈھکن فوری تبدیل کیے جائیں۔ انہوں نے قبرستانوں کی باقاعدہ صفائی، فلٹر پلانٹس کی روزانہ چیکنگ اور مکمل فعالیت کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے پارکس کی بحالی اور بیوٹیفیکیشن کے نامکمل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومت کی ترجیح ہے ، اور شہریوں کو بہترین میونسپل خدمات فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔