پیپلز پارٹی کا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراجِ عقیدت

 پیپلز پارٹی کا سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراجِ عقیدت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی فیصل آباد کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا دلخراش سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں اور معصوم بچوں، خواتین اور دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی جرات و بہادری کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے ، کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کے المناک دن وحشی درندوں نے پشاور میں تباہی و بربادی کی بدترین داستان رقم کی، جس کے اثرات آج بھی پوری قوم کے دلوں میں موجود ہیں۔ محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ عوامِ پاکستان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو ہمیشہ سرخ سلام پیش کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے سانحے کا الزام پیپلز پارٹی پر لگانے والوں کو اپنی سوچ کا علاج کروانا چاہیے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود بنگلہ دیش میں دنیا کے سامنے اعتراف کر چکے ہیں کہ مکتی باہنی کے ذریعے 1965ء کی جنگ کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان کو دو لخت کیا گیا، جبکہ اس وقت کے جنرل یحییٰ اور دیگر اسٹیبلشمنٹ کے افراد اصل مجرم تھے ۔ضلعی صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید پھول جیسے بچے اور خواتین اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں