پلاٹ پر قبضے کی کوشش، سنگین نتائج کی دھمکیاں، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں اکرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔