چنیوٹ :پولیس اور ریسکیو ادارے ہنگامی حالات کیلئے تیار

چنیوٹ :پولیس اور ریسکیو ادارے ہنگامی حالات کیلئے تیار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \"محفوظ پنجاب\" کے تحت چنیوٹ میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ کالج اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان، سی ٹی ڈی، تھانہ سٹی، فالکن اسکواڈ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔ مشق کے دوران گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں مشکوک بیگ کی موجودگی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پر دہشت گردانہ حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی گئی۔ تمام سیکورٹی اور ریسکیو اداروں نے بروقت رسپانس دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ماک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو جانچنا اور مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات دہشت گردوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پولیس ہر وقت مقابلہ کے لیے تیار ہے ، اور تمام وسائل بروئے کار لا کر شہر میں امن و امان قائم رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں