ٹھیکریوالا:منشیات فروش خاتون گرفتار سوا کلو چرس ، 29 لٹردیسی شراب برآمد
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ،ملزمہ کا خاوند موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا میاں واجد کی سربراہی میں انچارج چوکی پینسرہ عدنان قیصر ، اے ایس آئی رضوان نے خفیہ اطلاع پر چک 276 ج ب ڈنڈیوال میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو منشیات فروش فضل اکبر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اس کی بیوی کو موقع سے حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے خاتون کے قبضہ سے 1280 گرام چرس اور 29 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی علاقے میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے ۔