بچیانہ:معروف عالم دین منور باجوہ انتقال کر گئے ، قُل آج ہوں گے

بچیانہ:معروف عالم دین منور باجوہ  انتقال کر گئے ، قُل آج ہوں گے

بچیانہ(نمائندہ دنیا ) معروف عالم دین ومہتمم جامعہ منہاج تحفیظ القرآن بچیانہ منور احمد باجوہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

 مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 562 گ ب کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج چک نمبر 562 گ ب میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں