عمران سمیت جرائم میں ملوث ملزموں کی رہائی ممکن نہیں:بیرسٹر عمر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان متوقع مذاکرات سے سیاسی تناؤ تو کم ہو سکتا ہے مگر بانی پی ٹی آئی سمیت جرائم میں ملوث ملزموں کی رہائی ممکن نہیں ، سب کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور کارکردگی سے ملک اور عوام مشکلات سے باہر نکل چکے اور وہ لوگ جو ریاست مدینہ کا کارڈ کھیلنے کا دعویٰ کرتے تھے اب اس کے قابل نہیں رہے ۔ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پونے دو سال کے عرصے میں درجنوں منصوبے مکمل کئے ہیں ۔