قائدِ اعظمؒ کے اصولوں کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا:ڈاکٹر عدیل
ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی مشعلِ راہ ہیں:ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا ہے کہ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، ان کے سنہری فرمودات ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائدِ اعظم ؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظمؒ نے پاکستان کو آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کے طور پر حاصل کیا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنی اپنی فیلڈ میں دیانت داری، محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے تاکہ قائدِ اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر دی جا سکے ۔ قائدِ اعظمؒ کے نظریات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہو گا۔