واسادفاتر کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم، خوبصورت پینٹنگ کا آغاز
ایم ڈی ثاقب رضا نے تمام دفاتر کی دیواروں کی سجاوٹ اور عوامی آگاہی پر زور دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا ستھرا پروگرام کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے تمام واسا دفاتر کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ انہوں نے کلمہ والی ٹینکی (او ایچ آر)کی دیواروں کو ماڈل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے انہیں واسا پنجاب کے آفیشل کلرز میں پینٹ کر دیا گیا ہے اور پینٹنگ میں واسا فیصل آباد کا لوگو نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ثاقب رضا نے واضح کیا کہ بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے خوبصورت پینٹنگ کی جائے گی۔
جس سے واسا کی عمارتوں سمیت شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی دیواروں پر پانی کو محفوظ بنانے سمیت دیگر عوامی آگاہی کے سلوگن بھی تحریر کئے گئے ہیں۔ میننجنگ ڈائریکٹر نے تاکید کی کہ کلمہ والی ٹینکی کے طرز پر واسا فیصل آباد کے تمام دفاتر، عمارتوں اور پانی کی ٹینکیوں کی بیرونی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے آفیشل رنگوں میں پینٹنگ مکمل کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے ۔