برائٹ ہوپ فاؤنڈیشن میں قائداعظمؒ کے جنم دن کی خصوصی تقریب
قائداعظمؒ کی انتھک کوششوں سے ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی:ڈاکٹر نعیم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)برائٹ ہوپ فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل سنٹر پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے جنم دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم احمد، چیئرمین برائٹ ہوپ فاؤنڈیشن ،پروفیسر ڈاکٹر جانباز احمد نے کیک کاٹا اور بابائے قوم کیلئے دعائیں کیں۔مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک کوششوں سے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت حاصل ہوئی۔
تقریب میں برائٹ ہوپ فاؤنڈیشن کے صدر چودھری محمد ریاض نے قائد پاکستان کے عزم اور فاؤنڈیشن کی پاکستان میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی خدمت میں کارکردگی کو سراہا اور اللہ تعالیٰ سے ثابت قدم رہنے کی دعا مانگی۔تقریب میں میاں بشیر احمد، میاں اعجاز ایڈووکیٹ، محمد ثقلین ایڈووکیٹ، فاروق احمد کموکا اور دیگر بھی شریک تھے ۔