چناب نگر: ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمتیں، نوٹس کا مطالبہ

 چناب نگر: ایل پی جی گیس کی  خود ساختہ قیمتیں، نوٹس کا مطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کے ڈیلرز نے سرکاری نرخوں کی پرواہ کیے بغیر من مرضی کے ریٹس وصول کرنا شروع کر دیے ہیں، جس پر شہری شدید نالاں ہیں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اوگرا نے ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت 250 روپے مقرر کی ہے ، لیکن ڈیلرز اسے 360 سے 370 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آٹو رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے اور گھریلو صارفین کے بجٹ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی سرکاری قیمت پر فوری عملدرآمد کروایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں