پیرمحل:اے سی کاتحصیل ہسپتال کادورہ ، مریضوں کی عیادت

 پیرمحل:اے سی کاتحصیل ہسپتال کادورہ ، مریضوں کی عیادت

وقاص ظفر نے ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی حاضری چیک کی ،انتظامات کاجائزہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور میڈیکل وارڈ میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کو دستیاب ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور مریضوں و لواحقین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ۔وقاص ظفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پروگرام \"صحت مند پنجاب\" کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں