پیرمحل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،گندگی کے ڈھیر بھی ختم

 پیرمحل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،گندگی کے ڈھیر بھی ختم

سٹی ایریا، سند یلیاں والی اور اروتی کے علاقوں میں انکروچمنٹ کے خلاف کارروائیاں

پیرمحل (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی تحصیل پیرمحل میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کا مقصد شہری و دیہی علاقوں میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تھا۔آپریشن کے دوران ضلع بھر کے 250 ورکرز نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت پارکس، قبرستانوں، مرکزی شاہراہوں اور کھلے مقامات سے گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا۔سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کے لیے جدید مشینری جیسے جیٹنگ، سکر مشین، ونچنگ مشین اور ٹرالیوں کا مؤثر استعمال کیا گیا۔

تجاوزات کے خاتمے کے لیے تین خصوصی سکواڈ تشکیل دیے گئے ، جنہوں نے سٹی ایریا، سند یلیاں والی اور اروتی کے علاقوں میں انکروچمنٹ کے خلاف کارروائیاں کیں۔آپریشن کے دوران پلی نالیوں کی مرمت، پارکس اور گرین بیلٹس کی بحالی، مین ہول کورز اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے اقدامات بھی کیے گئے ۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے وال آرٹ، کرپ اسٹون اور ہارٹی کلچر کا استعمال کیا گیا جبکہ اہم چوکوں میں نصب یادگاروں کی صفائی اور بحالی بھی عمل میں لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں