حکومتی اقدامات سے معرکۂ معیشت میں جیتیں گے : میاں عبدالمنان

حکومتی اقدامات سے معرکۂ معیشت میں جیتیں گے : میاں عبدالمنان

پی ٹی آئی مذاکرات کرے یا نہ کرے ، اسکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں:سابق رکن اسمبلی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ حکومت کے عملی اقدامات سے ملک کی معیشت سنبھل رہی ہے ۔ جس طرح معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی گئی، اسی طرح معرکۂ معیشت میں بھی کامیابی حاصل کی جائے گی۔ معاشی استحکام کے لیے ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بہتری کے فیصلے کیے۔

جبکہ سازش کے تحت آنے والے ٹولے نے معاشی استحکام کے بجائے سیاسی انتقام کو ترجیح دی۔ مرکزی اور پنجاب حکومت نے دو برسوں میں عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اپنی مدت کے دوران آئی ایم ایف سے بھی نجات ملے گی، جس سے عوام خوشحال ہوں گے ۔ پی ٹی آئی مذاکرات کرے یا نہ کرے ، اس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں