گوجرہ :بازاروں ، اہم سڑکوں پر رکشہ سٹینڈز سے ٹریفک مفلوج

گوجرہ :بازاروں ، اہم سڑکوں پر رکشہ سٹینڈز سے ٹریفک مفلوج

ٹریفک اہلکار ہیلمٹ چالان کرنے میں مصروف ، غیر قانونی سٹینڈزختم کرنیکامطالبہ

گوجرہ (نمائندہ دُنیا)ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ چالان کے ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف رہتے ہوئے شہر میں شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکار سارا دن ہیلمٹ چالان کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔بازاروں کے باہر، قائد اعظم روڈ، نیشنل بنک روڈ، ڈاکخانہ روڈ، انار کلی بازار، ٹوبہ روڈ اور متعدد داخلی و خارجی راستوں پر رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اسٹینڈ قائم کر رکھے ہیں، جس سے شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

قائد اعظم روڈ پر رکشے دونوں اطراف کھڑے کر کے بازار کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، اور شام کے اوقات میں شہریوں کا پیدل چلنا بھی تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز فوری طور پر ختم کرائے جائیں تاکہ شہری سکون سے نقل و حمل کر سکیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں