دوسرا سالانہ بابا جی احسان الٰہی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

 دوسرا سالانہ بابا جی احسان الٰہی  میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)جھنگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چک 66 ج ب دھاندرہ میں ہونے والا دوسرا سالانہ عظیم الشان بابا جی احسان الہی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

 ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد نامور ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاہین فٹبال کلب 72 ج ب گلالی پور اور فٹبال کلب اروڑی بلوچاں کے درمیان کھیلا گیا، جس کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ فٹبال کلب اروڑی بلوچاں نے ٹورنامنٹ جیت کر اپنے نام کر لیا۔ مہمان خصوصی چوہدری عبدالغفار سندھو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر سرپرست اعلی ماسٹر ذوالفقار علی، چیف آرگنائزر چوہدری نوید مرتضی بندیشہ، ملک ناصر، محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں