کمالیہ:یوم علی المرتضیٰ پر کیک کاٹنے اور محفل سماع کا انعقاد
کمالیہ (نمائندہ دنیا) یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ کے موقع پر سابق کونسلر محمودالحسن عابد مرحوم کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، ولادت سیدنا علی المرتضیٰ شیر خدا کے سلسلے میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں، جہاں کیک کاٹا گیا اور لنگر کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ محلہ بلال گنج میں منعقدہ تقریب سے پیر سید عابد شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ نے دین اسلام کے لیے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وہ اسلامی تاریخ کا زریں اور انمول باب ہیں۔ انہوں نے ان کی تعلیمات، عدل، شجاعت، تقویٰ اور حق پسندی کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔