غیر معیاری،مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کر نیوالے 2 یو نٹ سیل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار کرنے والے دو یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران دو پوائنٹس پر غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل ہوتا ہوا پایا گیا۔ جس پر پولیس نے دونوں یونٹس کو سیل کر کے ان کے مالکان کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔