بنگلہ یسمین:نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار

بنگلہ یسمین:نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے بنگلہ یسمین کی آبادی کو تاریکی میں ڈبو گئے ۔

گزشتہ رات تھانہ احمدپور سیال کی حدود میں یونین کونسل بنگلہ یسمین پل کے قریب پیر سید حسین احمد شاہ مرحوم کی رہائشی آبادی سے نامعلوم ملزمان بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو گئے ، جس کے باعث پورے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اندھیرے کے باعث خوف و ہراس بھی پایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ، صدر انجمن تاجران کمیٹی بنگلہ یسمین نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے ، جس پر اہلِ علاقہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں، لہٰذا چوری میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن احمدپور سیال سے بھی مطالبہ کیا کہ بنگلہ یسمین میں فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کر کے بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں