مسنگ مین ہولز کو فوری کور کیاجائے :ایم ڈی واسا

 مسنگ مین ہولز کو فوری کور کیاجائے :ایم ڈی واسا

تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،غفلت یا سستی برداشت نہیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیمان شجاع نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کی ہدایت کی اور سیوریج لائنوں کی صفائی، نکاسی آب نظام کی بہتری اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا،ایم ڈی واسا نے موقع پر موجود افسروں اور فیلڈ اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

غفلت یا سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، فیلڈ میں تعینات عملہ مکمل ذمہ داری سے فرائض انجام دے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں