مدرسہ اصحابِ صُفہ میں سالانہ دستار بندی تقریب

 مدرسہ اصحابِ صُفہ میں  سالانہ دستار بندی تقریب

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے مدرسہ اصحابِ صُفہ میں سالانہ دستار بندی تقریب سے اظہار خیال کرتے کہا ہے کہ۔۔۔

 مدارس اُمت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔ ملت اسلامیہ کا پائیدار نظریہ آئندہ نسلوں کو منتقل کیاجارہاہے ۔ مدارس ملک کے بہترین فلاحی ادارے (این جی اوز)ہیں جو لاکھوں طلباو طالبات کو مفت تعلیم،خوراک، رہائش فراہم کیے ہوئے ہیں۔ حکومت مدارس و مساجد کی رجسٹریشن کے حوالے سے ناروا پابندیاں ختم کرے اور 1860ء کے کوآپریٹو سوسائیٹیز ایکٹ کے تحت زیر التوا رجسٹریشنز (مساجد و مدارس)کو عملی جامہ پہنائے ۔تقریب سے مولانا پیر حبیب اﷲ،مولانا نورالدین زنگی و دیگرنے بھی خطاب کیا،طلبا کی دستار بندی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں