200 ارب سے واسا سسٹم اپ گریڈ کیاجارہا،میاں عرفان

200 ارب سے واسا سسٹم اپ گریڈ کیاجارہا،میاں عرفان

عوام کوسیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کے ڈویلپمنٹ جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ عوام کوسیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے واسا سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 200 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام سے مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرکرجاں بحق ہونے کے واقعہ کاجس طرح سخت نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف جوفیصلے کئے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے آفیسرز متحرک ہوئے ہیں مین ہول میں گرنے سے ہونے والی اموات کے ذمہ دار قانون کی گرفت نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز شہریوں کوپینے کے صاف پانی اور سیوریج کی معیاری سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں واساز کے لئے 200 ارب روپے کا ڈویلپمنٹ پروگرام جاری کیا ہے جس سے سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کی سکیمیں زیر تکمیل ہیں واساسمیت تمام محکموں کو ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں