انسدادِدہشتگردی ،وفاق ،صوبوں کامتحدہوناضروری ،شفیق گجر
وزیراعظم اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت عمل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجر نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات جمہوریت کے استحکام اور دہشت گردی کیخلاف متحدہونے کیلئے مثبت ثابت ہوگی۔ملک میں قانون کی حکمرانی اور خبیرپختونخواوبلوچستان میں دہشتگردی ختم کرنے کیلئے وفاق اورصوبوں کامتحدہوناضروری ہے ایسے حالات میں سیاسی تحریک ضروری نہیں۔ان کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کاملک اور اداروں کیلئے اکھٹے چلنے کاعزم مثبت سوچ ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کابھی دہشت گردی کے ناسور کیخلاف ایک ساتھ چلنے کا عزم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی ہے ۔انہوں نے کہ وزیراعلی کے پی کے کی طرف سے صوبے کے لیے پیش کئے گئے مطالبات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے ۔وفاق اور صوبے کے درمیان روابط اور این ایف سی کے ایشو پر بات ہونی چاہئے ۔ کے پی کا جو حصہ ہے اسے ملنا چاہیے ، خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنا حکومت پاکستان کااولین فرض ہے ۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے اگربیرون ملک بھیجنا ضروری ہے تو وفاقی حکومت اس پر بھی غورکرے ۔