مثالی قراردیاگیا گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

مثالی قراردیاگیا گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

چک 78 ج ب جودی کوفیصل آباد سے ملانیوالی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)تیس سال مثالی قبل قرار دیا گیا گاؤں آج بھی عوامی نمائندوں کی عدم توجہ پر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔چک 78 ج ب جودی جس کو 30 سال قبل اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے مثالی گاؤں قرار دیا تھا،آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے گاؤں کو فیصل آباد سے ملانے والی مرکزی سڑک بھی طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے ،جسکے باعث آمد و رفت شدید متاثر ہے گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور سیوریج کے ناقص نظام نے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

گاؤں میں سرکاری سکول بھی تاحال اپ گریڈ نہ ہو سکے ،جس کے باعث طلبا و طالبات کو حصولِ تعلیم کے لیے دور دراز کے سکولوں میں جانا پڑتا ہے ۔مقامی رہائشیوں ڈاکٹر ظفر اقبال،حافظ شاہد اقبال،حاجی احمد حسین، زوہیب شاہ،سراج الحق،شہزاد مقبول نمبردار،نواز اختر گجر،رانا احمد رضا،عرفان گجر، مزمل اعون،عرفان بٹ اور دیگر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ چک 78 ج ب جودی میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں