سکولز کے باہرسڑک پر زیبرا کراسنگ لگائی جائے :زاہد اقبال

سکولز کے باہرسڑک پر زیبرا کراسنگ لگائی جائے :زاہد اقبال

والدین کو من پسند دکان سے یونیفارم کتابیں خریدنے پرمجبور نہ کیاجائے

سمندری (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زاہد اقبال نے پرائیویٹ سکولز ہیڈز کی میٹنگ سے خطاب میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورمحکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام سکولزکی مینجمنٹ سکولوں کے باہرسڑک پر زیبرا کراسنگ لگائے اور والدین کو کسی من پسند دکان سے یونیفارم کتابیں یا دیگر اشیاخریدنے پر مجبور نہ کیاجائے ۔میٹنگ میں دی سمارٹ سکول کے میاں ولید مجید دارارقم کے میاں عبدالغفارسمیت تحصیل بھر سے سکول سربراہان نے شرکت کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نے متنبہ کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی سکول سربراہان نے محکمانہ ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں