رانا ثنااللہ سے ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ کے وفد کی ملاقات

رانا ثنااللہ سے ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ کے وفد کی ملاقات

صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں سے ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔پبلک سیکرٹریٹ میں ملاقات پر ڈیجیٹل میڈیاجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام دستگیر،چیف آرگنائزر ظفران سرور،صدر میاں صغیر سانول،چیئرمین مجلس عاملہ عمران مان،سیکرٹری عدیل زاہد مان،سنئیر نائب صدر صوبیہ مظہر، جوائنٹ سیکرٹری رضوان عاجز،لیگل ایڈوائزر میاں عمیر ایڈووکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری حماد چیمہ،آفس سیکرٹری فردان سعیداور دیگر ممبران سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں نے ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آزاد اور مضبوط صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے وفد نے ملاقات پر سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں