مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔