سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
اس دوران نجی دکان پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا مناسب انتظام موجود تھا۔ پولیس نے دکاندار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔